مَن يُضْلِلِ ٱللَّهُ فَلَا هَادِىَ لَهُۥ

مَن يُضْلِلِ ٱللَّهُ فَلَا هَادِىَ لَهُۥ ۚ وَيَذَرُهُمْ فِى طُغْيَٰنِهِمْ يَعْمَهُونَ

جسے اللہ گمراہ کر دے اسے کوئی راہ دکھانے والا نہیں، اور انہیں اللہ چھوڑ دیتا ہے کہ اپنی سرکشی میں حیران پھیریں

اہل ایمان کی آزمائش ہوتی ہے جب وہ دیکھتے ہیں کہ کوئی عالم گمراہ ہوتا ہے –  گزرے صوفیاء کو گمراہ کہنا آسان ہے کیونکہ ان سے ہماری ملاقات نہیں ہے لیکن جب ہم کسی عالم کو دیکھیں کہ وہ خود گمراہ ہو گیا ہے اور دوسروں کو بھی گمراہ کہہ رہا ہے تو یہ یقینا ایک آزمائش ہے

یاد رہے کہ طاغوت کا دفاع نہیں کیا جا سکتا – نہ اس حوالے سے کوئی جھول یا گول مول بات کی جا سکتی ہے – محسن ڈاکٹر عثمانی رحمہ اللہ علیہ کو اللہ تعالی جنت میں اعلی مقام دے جنہوں نے صوفیاء ہوں یا محدثین دونوں کے گمراہ عقائد کی تبین کی  اور آج مزید تحقیق سے یہ واضح سے واضح تر ہوتا جا رہا ہے کہ ان کی تحقیق درست ہے

گزشتہ امتوں میں گمراہی اغلبا اسی طرح آئی کہ ان کے علماء نے ہی حق و سچ کی جڑوں کو کھوکھلا کرنا شروع کر دیا – اپنے سابقہ موقف کو بہکنا کہ کر ایمان کو مشکوک بنانے کی کوشش کی – خود بھی گمراہ ہوئے اور اورروں  کو بھی گمراہ کیا

اللہ ہر طرح کی گمراہی سے بچائے

اللھم اھدنا فیمن ھدیت

یا اللہ ہم کو  ان ہدایت یافتہ لوگوں میں داخل فرما جن کو تو نے ہدایت بخشی ہے

2 thoughts on “مَن يُضْلِلِ ٱللَّهُ فَلَا هَادِىَ لَهُۥ

  1. Waleed khan

    السلام عليكم

    کیا شرک کی تاویل کرنا کفر ہے؟
    ایک صاحب کا کہنا ہے کہ

    قرع نعال والی روایت میں سماع موتی ثابت ہوتا ہے ڈاکٹر عثمانی نے اسکی تاویل کی تو شرک کی تاویل کرنا کفر نہیں ہے وضاحت درکار ہے جزاک اللہ

    1. Islamic-Belief Post author

      قرع نعال کی شرح کی گئی ہے کہ آسمان میں برزخ میں میت کی روح سنتی ہے برزخی جسم میں
      اس روایت میں عثمانی صاحب کے نزدیک مردے کی سننے کی بات ہی نہیں کی گئی بلکہ برزخی جسم کی بات کی گئی ہے

      اس روایت سے فرقے سماع الموتی ثابت کرتے ہیں ہم نہیں

Comments are closed.