Masalik

دیوبندیت

یہ فرقہ بر صغیر میں معروف ہے- اس کا مخرج انڈیا کے شہر، دیوبند کے ایک مدرسہ سے ١٨٠٠ ع صدی میں برٹش راج کے دور میں ہوا- فقہ میں حنفی مذھب پر ہے اور عقائد میں ابو منصور ماتریدی  کے مذہب  پر ہیں۔ اصلا تصوف کو دین سمجھتے ہیں اور اس میں نقشبندی، چشتی، قادری، اور سہروردی سلسلوں پر چلتے ہیں- حیات النبی اور عرض اعمال جیسے مشرکانہ عقائد رکھتے ہیں -تمام مردوں کو قبروں میں زندہ سمجھتے ہیں -اولیاء اللہ کے حوالے سے شدید غلو کا  شکار ہیں لنک

بریلویت

یہ فرقہ احمد رضاخان بریلوی  المتوفی ١٣٤٠ ھ  سے منسوب هے – فروع میں حنفی مذہب ہے اور عقائد میں کہنے کو امام ابوالحسن اشعری اور امام ابو منصور ماتریدی  پر  یقین رکھتا ہے لیکن اصلا یہ تصوف کے دلدادہ ہیں اور تصوف کے سلسلہ قادریہ سے تعلق رکھتے ہیں اور ابن العربی کی سوچ کے مقلد ہیں – نبی کو حاضر  مانتے ہیں ان کو پکارتے ہیں اور نبی صلی الله علیہ وسلم اور اولیاء الله کے حوالے سے غلو کا شکار ہیں تمام مردوں کو قبروں میں زندہ سمجھتے ہیں-اولیاء الله کے حوالے سے شدید غلو کا شکار ہیں لنک

غیر مقلدین

یہ فقہ میں صرف اپنی رائے کو مانتے ہیں- عقائد میں ابن تیمیہ اور ابن قیم کے مقلد ہیں- بعض مسائل میں رسمی اختلاف  کرتے ہیں اپنا نام اس انبوہ نے اہل حدیث بھی رکھا ہوا ہے اور دلیل میں محدثین کے اقوال پیش کرتا ہے کہ اہل حدیث نام رکھا جا سکتا ہے لیکن اہل حدیث سے مراد حدیث کے ائمہ تھے جو اہل فن تھے – غیر مقلدین  اپنے آپ کو سلف کا پیروکار کہتے ہیں ان میں سے کچھ مفرط نام کے ساتھ سلفی بھی لکھتے ہیں سلف سے ان کی مراد ابن تیمیہ کی سوچ  ہے- واضح رہے کہ ابن تیمیہ خود اہل حدیث میں سے نہیں ہے اور مسلسل عود روح اور سماع الموتی کے  ابن تیمیہ اور ابن قیم کے عقیدہ کو یہ فرقہ گمراہی کہتا ہے  لیکن ابن تیمیہ کو پھر بھی حق پر سمجھتا ہے !- یہ فرقہ حیات النبی اور عرض اعمال جیسے گمراہ عقائد رکھتا ہے – ان میں سے بعض  تعویذ کے  بھی قائل ہیں اور بعض اس کو شرک بتاتے ہیں لہذا عقائد میں ان کا ارتقاء جاری ہے اور جاری رہے گا – ان میں بعض مردوں کو قبر میں با شعور سمجتھے ہیں -محدثین  کے حوالے سے غلو کا شکار ہیں لنک

شیعیت

یہ قدیم گمراہ فرقوں میں سے ہیں اوراصحاب رسول الله صلی الله علیہ وسلم کے مخالف ہیں اور اپنے اپ کو اہل بیت رسول  کا ہمدرد بتاتے ہیں- خود سیکنڑوں فرقوں میں منقسم ہیں اور مختلف افراد کو امام  کہتے ہیں  ان میں سے بعض الگ الگ اماموں کو مانتے ہیں اوربعض امام  ابھی دنیا میں ہونے کے باوجود غائب ہیں -اہل بیت کے حوالے سے شدید غلو کا شکار ہیں لنک

وھابیت

یہ فرقہ محمد بن عبد الوھاب بن سلیمان بن علی تمیمی نجدی المتوفی ١١١٥ھ  سے منسوب ہے – مذھب میں امام احمد کا مقلد ہے اور عقیدے میں ابن تیمیہ مقلد ہے جس کو یہ شیخ الاسلام لکھتا ہے صرف اسی  کی رائے کو حرف آخر سمجھتا ہے-عقائد میں حیات النبی اور عرض اعمال جیسا گمراہ عقیدہ رکھتا ہے-  نبی صلی الله علیہ وسلم کا قبر میں سلام سننے کا عقیدہ رکھتا ہے-ابن تیمیہ کے حوالے سے سخت غلو کا شکار ہیں لنک

Comments are closed.